J&K Kashmir : جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں نے پولیس اہلکار کو گولی مارکر کیا شہید ، سرچ آپریشن شروع

Jammu and Kashmir News : جنوبی کشمیر کے حسن پورہ آرونی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی پر حملہ کر کے انہیں شہد کر دیا ۔

جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر کے حسن پورہ آرونی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی پر حملہ کر کے انہیں شہد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے حسن پورہ آرونی علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی ، جب ملی ٹینٹوں نے جموں و کشمیر پولیس کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی پر نزدیک سے گولیاں چلایئں ، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اگرچہ انہیں بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ شہید پولیس اہلکار کولگام میں تعینات تھا اور وہ حسن پورہ اپنے گھر چھٹی پر آیا تھا۔

واقعج کے فورا بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پرچ تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید جانچ شروع کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے ہیومن انٹلیجنس سمیت سیکورٹی کے تمام دیگر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی مفرور حملہ آوروں کی پہچان کی جائے گی ۔

ادھر شہید پولیس اہلکار کا جسد خاکی جوں ہی ان کے آبائی علاقہ حسن پورہ آرونی پہنچایا گیا ، تو وہاں پر صف ماتم بچھ گئی جبکہ غم سے نڈھال ان کے افراد خانہ و دوست احباب کی آنکھوں سے اشک جاری ہوگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔J&K Kashmir : جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں نے پولیس اہلکار کو گولی مارکر کیا شہید ، سرچ آپریشن شروع

About admin

Check Also

Used Car Dealer Sales Tricks Exposed

Don’t act so surprised, Your Highness. You weren’t on any mercy mission this time. Several …

Leave a Reply

Your email address will not be published.